غزل کے چنداشعار

بدھ, اپریل 16, 2003 عرفان وحید 0 Comments

کیا غم ہے جو ہوا ہے یہ ساحل مرا رقیب
ہنس کر گلے لگائے گا طوفان ایک دن

کشکول ہاتھ میں لیے در در پھرے ہے جو
تھا وہ بھی اپنے وقت کا سلطان ایک دن

بیداد گر ستم بھی ترا ہم پر کرم ہوا
زخموں پہ زہر ہو گیا درمان ایک دن

چہرے بدل کے رکھ دیے عرفانؔ وقت نے
اپنے بھی کر نہ پائیں گے پہچان ایک دن

۱۹۹۷

شاید آپ کو یہ بھی پسند آئیں

0 comments:

تبصرہ کیجیے