غزل - پرانۂ اربابِ جفا اور ہی کچھ ہے

پیر, مارچ 07, 2011 عرفان وحید 0 Comments

دیوانۂ زنداں کی خطا  اور ہی کچھ ہے

پروانۂ اربابِ جفا  اور ہی کچھ ہے




افتاد جو اس دل پہ پڑی کس کوسناؤں

حق میں مرے یاروں کی دعا  اور ہی کچھ ہے



اے مسلمِ خوابیدہ اٹھ اب خوابِ گراں سے

کھول آنکھ ذرا دیکھ فضا  اور ہی کچھ ہے



کیوں باقی نہیں قافلۂ شوق میں ہلچل؟

کیا معنی و مفہوم درا اور ہی کچھ ہے



نانی سے وہ پریوں کی کہانی نہیں سنتے

بچوں کا یہاں ذوقِ رسا اور ہی کچھ ہے



ہے سنگِ ستم گار نہ سر اہلِ وفا کے

اس شہر میں اب رسمِ وفا  اور ہی کچھ ہے



درماں نہیں اس شوق کا عیسی نفسی بھی

اس درد کی عرفان دوا اور ہی کچھ ہے



2002

شاید آپ کو یہ بھی پسند آئیں

0 comments:

تبصرہ کیجیے